سوال: کیا ایک کلو سونا یا سونے کی اینٹ (Gold Bullion) یا سونے کے سکہ کو کرایہ پر دے کر مثلا ماہانہ تیس ہزار روپیہ لیے جاسکتے ہیں اور یہ کہ سال یا معاہدے کے ختم ہونے پر سونا واپس لے لیا جائے؟
جواب: سونے کو کرایہ (اجارہ) پر دینا اس وقت صحیح ہے کہ جب معاہدے کی معینہ مدت میں عین(خود سونا) باقی رہے ـ یعنی خود سونے کی لین دین نہ ہوـ اور اس کی منفعت (مثلا شادی بیاہ وغیرہ میں پہننا) سے استفادہ کیا جائے ورنہ اجارہ صحیح نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here