سوال: اگر کوئی عورت تولیدی خلیہ (بیضہ یا انڈوں) میں تولید کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ نہیں ہوسکتی ہو تو کیا وہ رحم سے باہر شوہر کے نطفے سے تلقیح کے لیے کسی اور عورت کے انڈے (تولیدی خُلیہ، Ovum) استعمال کرسکتی ہے تاکہ اس لقاح شدہ نطفے کو اس کی رحم میں منتقل کیا جاسکے؟ اگر اس طرح سے کوئی بچہ پیدا ہو تو وہ کس کا ہوگا؟
جواب: اس عمل میں بذات خود کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ حرام مقدمات (جیسے کہ نامحرم یا اس کی شرمگاہ کو دیکھنے اور چھونے وغیرہ) سے پرهیز کیا جائے اور اس طریقے سے بچہ پیدا هونے کی صورت میں وه بچہ نطفہ والے مرد اور بیضہ یا تخمک والی عورت کا ہوگا اور اس کا صاحب رحم خاتون سے ملنا مشکل ہے۔ لہذا نسب کے احکام میں احتیاط کرنا ہوگی، مگر یہ کہ رحم والی خاتون بچے کی پیدائش کے بعد اسے رضاع کی شرائط کے مطابق دودھ پلائے، ایسی صورت میں بچے، عورت کے شوہر اور عورت کے رشتہ داروں کے درمیان رضاع کے احکام جاری ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here