معذور افراد کا سجدہ کرنا

سوال:
وہ افراد جو اپنے فریضے کے تحت سجدہ کرنے کے لئے کرسی پر بیٹھتے ہیں اور اپنے بالمقابل میز پر سجدہ کرتے ہیں، کیا یہ سجدہ شمار ہوگا اور سجدے کے سات اعضا کو زمین پر رکھنے کی بابت ان کی کیا ذمہ داری ہے؟
جواب:
اگر اس انداز میں ہو کہ وہ جھک کر میز پر سجدہ کرسکتے ہوں تو سجدہ شمار ہوگا اور اعضائے سجدہ کی بابت حتی الامکان خیال رکھنا ضروری ہے ۔ لہذا اگر سجدہ گاہ کو ہاتھ میں اٹھا کراسے پیشانی پر رکھیں تو سجدہ صحیح نہیں ہے، البتہ ضروری نہیں کہ گھٹنے کسی چیز پر رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here