سوال:
الف) کیا مسلمان میت کا بدن نجس ہے؟ اگر ہمارا لباس میت کے بدن سے لگ جائے تو کیا وہ نجس ہوجاتا ہے؟
ب) کیا دستانوں کے ساتھ میت کو ہاتھ لگانا بھی غسل مس میت کے واجب ہونے کا سبب بنتا ہے؟
جواب:
الف) جب تک میت کے تین غسل مکمل نہیں ہو جاتے اس کا بدن نجس ہے لیکن اگر بدن میں سرایت کرنے والی رطوبت نہ ہو اور خشک ہاتھ یا کپڑا اس کے ساتھ لگ جاۓ تو نجس نہیں ہوتے۔
ب) غسل مس میت واجب نہیں ہوتا ۔
 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here