مصنوعی بالوں کے ساتھ وضو یا غسل کرنا

سوال:

کیا جس شخص نے مصنوعی بال لگائے ہوئے ہوں، اس کے لئے وضو میں مصنوعی بالوں پر مسح کرنا جائز ہے؟ غسل کی بابت اس کی کیا ذمہ داری ہے؟

جواب:

اگر مصنوعی بال ویگ کی صورت میں ہوں تو واجب ہے کہ مسح کے لئے اسے اتارا جائے، تاہم اگر مصنوعی بالوں کو جلد میں کاشت کیا گیا ہو اور وہ مسح کی رطوبت کے سر کی جلد یا اصلی بالوں کی جڑوں تک پہنچنے میں رکاوٹ بن رہے ہوں اور ان کو اتارنا عسر و حرج (اتنہائی زیادہ تکلیف اور سختی) کا باعث ہو تو انہی کے اوپر مسح کرنا کافی ہے، غسل کا حکم بھی یہی ہے۔

2 COMMENTS

  1. جرمني ميں همارےايک دوست کے دونوں هاتهوں پر پنجتن عليهيم السلام کےنام لکهيں گيےهيں عاشورا کے دن
    سوال : اب يەبندە کيسے طهارت کريں انکي کيا ذمەداري بنتي هے؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here