مقاومت اور مزاحمت ہی امریکی زوال کی بنیادی وجہ ہے۔

تجزیہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

امریکہ کی ایران کے خلاف سب اسٹریٹیجیز ناکام ھو چکی ھیں ۔اس وقت امریکی ھئیت حاکمہ کے اقدامات میں بہت زیادہ تضاد پایا جاتا ھے ۔امریکہ دنیا میں تنہائی کا شکار ھوتا جا رھا ھے ۔اس کا غرور اور تکبر اسے لے ڈوبے گا ۔amrican r exceptional nation ان کے دماغ میں رچا بسا ھوا ھے ۔ انکی ملٹری اسٹریٹیجیز ناکام ھو چکیں، ٹریلین آف ڈالرز خرچ کرنے کے بعد بھی اس بنیے کے ھاتھ سوائے ھاتھ ملنے کئ کچھ بھی نہ آیا ۔اسی طرح سیاسی طور پر بھی دنیا کو جس طرف لیجانے چاھتے تھے، ناکام رھے، اور پھر اقتصادی جنگ کی اسٹریٹجیز کی ناکامی آپ کے سامنے ھیں۔۔یہ در اصل لبرل ورلڈ آرڈر کا decline اور خاتمے کی طرف سفر ھے ۔چین ایک ایسا ملک ھے جہاں یورپین طرز کی جمہوریت نہیں لیکن تیزی کے ساتھ ترقی کر رھا ھے، اور اس کا اثر و نفوذ بھی بہت زیادہ بڑھ رھا ھے ۔ایران میں بھی چالیس سال سے لبرل ڈیموکریسی نہیں، عالمی استکباری قوتوں کے ھر قسم کے دباؤ کے باوجود آگے بڑھ رھا ھے اور اس کا اثر و نفوذ تیزی کے ساتھ پھیل رھا ھے، جس نے دنیا کے سامنے دینی جمہوریت کا ایک کامیاب تجربہ دنیا کے سامنے رکھا، جس کی قیادت دنیا میں بے نظیر ھے ۔جس نے مظلوموں کو  ظلم اور ظالموں کے خلاف مزاحمت کا حوصلہ دیا اور آج امریکی hegemony کا زوال اسی مقاومت اور مزاحمت کے تفکر کی وجہ سے ھے ۔آپ نے دیکھا کہ کس طرح زمانے کے فرعون کا بیٹا ” خطرے کے سائرن ”  بجتے ھی ڈر کے مارے بھاگ کھڑا ھوا ۔اور زمینی پناہ گاہ میں جا کر چھپا۔کاش ھمارا میڈیا یا سوشل میڈیا اس واقعے کو سینکڑوں کلپس میں ڈھال کر پیش کرتا رھتا ۔اور اس کاغذی شیر کے فرار کی جھلکیاں لوگ دیکھتے رھتے ۔اور ھمارے خواب غفلت کا شکار حکمرانوں کو ھوش آتا ۔اسی طرح یمن میں ان سب کے failure اور ان کی ناکامی کو ھائی لائٹ کیا جاتا۔ بہر حال  ھماری ذمہ داریاں کہیں زیادہ ھیں ۔(علامہ راجہ ناصر عباس جعفری)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here