کشمیریوں کا ساتھ کیسے دیا جائے؟
یہ بہت اہم ہے 72،73 سال ہونے والے ہیں کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے ہمیں اس طرح سے ساتھ دینا چاہئے جیسے غزہ کے فلسطینیوں کا ساتھ دیا گیا ہے، جیسے فلسطین کے مظلوموں کا ساتھ دیا گیا ہے۔ لہذا کشمیریوں کی سپورٹ کرنے کے لئے درج ذیل چار چیزوں کا خیال رکھنا بہت اہم ہے۔
1۔ ہم انکی جو بھی سپورٹ کریں ، چاہے وہ سپورٹ اخلاقی ہو، چاہے وہ سپورٹ diplomatic ہو، سیاسی ہو ، چاہے وہ سپورٹ انسانی بنیادوں پر ہو، جس قسم کا بھی تعاون ہو یہ برادرانہ ہونا چاہیے، برادری کے رشتے کے طور پہ ہونا چاہیے، بڑے اور چھوٹے کا رشتہ بنا کر نہیں ہونا چاہیے۔
انما المؤمنون اخوۃ فاصلحوا بین اخویکم واتقوا اللہ لعلکم ترحمون (حجرات01) کے قراآنی اصول کے تحت انکا تعاون ہونا چاہیے، اور مدد ہونی چاہیے۔
2۔ ان کی سپورٹ محترمانہ ہونا چاہیے ، انکا احترام ہونا چاہیے ، انکے ساتھ ہمارا relation احترام (respectful) کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔
3۔ ہم انکو Empower کریں ، وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں طاقتور بنیں، تاکہ اس طاغوت کا مقابلہ کر سکیں ۔ آپکے سامنے ہے کہ کس طرح سے اسرائیل کا مقابلہ کر رہے ہیں غزہ کے مظلومین فلسطینی Empower ہو چکے ہیں ، وہ غزہ سے تلابیب پر مزائل فائر کرتے ہیں، ڈرون مارتے ہیں۔آج سے تقریباً دو مہینے پہلے اسرائیل نے اٹیک کیا، 48 یا 52 گھنٹوں میں انہوں نے اسرائیل ہر 670 راکٹ مزائل مارے۔حالانکہ محاصرے میں ہیں وہ، ایک چھوٹی سی جگہ پر ہیں ۔ انکا زمینی بھی محاصرہ ہے، سمندری بھی محاصرہ ہے۔ لہٰذا ہمیں اِنکو Empower کرنا چاہیے تاکہ resist کر سکیں انڈیا کی ظالم حکومت کے خلاف۔
4۔ انہیں ڈکٹیٹdictate نہ کیا جائے، وہ فیصلے خود کریں کہ انہیں کیا کرنا ہےہم ان پر اپنی کوئی بات نہ ٹھونسیں۔

اگر ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کی Resistance ایسی شکست دے، جیسے اسرائیل کو لبنان کی Resistance نے شکست دی ہے، جیسے یمن کی Resistance نے 17 ملکوں کی الائنس کو شکست دی ہے تو ہمیں غزہ کے مسلمانوں کی طرح کشمیریوں کو بھی طاقتور بنانا ہوگا انہیں Empower کرنا ہو گا۔

کشمیریوں کا خون رائیگان نہیں جائے گا۔ ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور زمانے کے یزیدیوں کو شکست ہو گی۔ شرط یہ ہے کہ مقاومت کی جائے اور الحمدللہ کشمیر میں اسوقت جذبہ اور ولولہ ہے۔ انکی نگاہیں ہماری طرف ہیں ہمیں انکو مایوس نہیں کرنا چاہیے۔

مزید تفصیلات کے لئے درج ذیل لکنک پر کلک کریں

https://web.facebook.com/AllamaRajaNasirOfficial/videos/937868146565872/?t=0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here