مہدویت [المهدوية] بارہویں امام معصوم(عج) کے ظہور پر یقین و اعتقاد کا نام ہے جو پیغمبرؐ کے خاندان سے ہیں۔ نجات دہندہ کا عقیدہ ـ جو قسط و عدل کو دنیا میں ظلم و جور کی جگہ قائم کریں گے ـ مذہب شیعہ کی ضروریات میں (اور لازمی عقائد) اور تمام مسلمانوں کے اعتقادات میں سے ہے۔ شیعہ امامیہ کی تعلیمات میں مُنجی موعود (= نجات دہندہ جس کا وعدہ دیا گیا ہے) کو قائم آل محمد(عج) جیسے اسماء و القاب بھی دیئے گئے ہیں۔[1]
مآخذ حدیث کے مطابق، رسول اللہؐ نے وعدہ دیا ہے کہ ایک مرد آپؐ کے خاندان سے ظہور کرے گا جس کا نام "مہدی” ہے اور وہ زمین کو عدل و قسط سے مالامال کریں گے جس طرح کہ یہ ظلم و ستم سے مالامال ہوچکی ہوگی۔[2] اسی بنا پر مسلمان رسول اللہؐ کے وصال کے بعد ہر وقت مہدی(عج) کے ظہور کا انتظار کرتے آئے ہیں۔
تمام الہی اور غیر الہی ادیان کا عقیدہ ہے کہ آخر کار ایک مرد ظہور کرے گا جو ایک الہی رسالت (= مشن) لے کر انسان کو ظلم، گمراہیوں اور جرم و گناہ کے اندھیروں سے نجات دلائے گا اور زمین اور اہل زمین کے لئے خوشبختی اور خیر و برکت لائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here