لبنان کے بارہ لاکھ شیعہ غیبت کبری میں ولایت فقیہ کے محور پر جمع ہوگئے دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن گئے۔آج امریکہ کے بنائے ہوئے نظام کو سب سے پہلے جس نے توڑا ہے وہ اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والے اور شیعہ تھے۔ ملت تشیع نے طاغوتی نظام کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ یہ اس مکتب کے ماننے والوں کا طرّہ امتیاز ہے کہ انہوں نے استعماری نظام کو توڑا اور انقلاب لایا اور دنیا کے مستضعفین کو حوصلہ اور امید دی۔ عالمی اسکتبار نے نے پوری کوشش کی اورایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ اس بغاوت کو کچل دے جو عالمی استکبار کے بنائے ہوئے نظام کے خلاف ملت تشیع نے قائم کی ہے اور انقلاب لائے ہیں۔دشمن پینتیس سال سے لڑ رہا ہے لیکن شیعی عقل، بصیرت، تفکر، جرأت، ہمت اور مضبوط ارادے نے انہیں ہر میدان میں شکست دی ہے۔

پہلی بار گزشتہ دو سو سالوں میں عالمی استکباری طاقتوں کو ایک بابصیرت اور عقل مند لیڈر شب (leadership)کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے جو ان کے مقابلے میں آئی ہے، جس نے اسے ہر میدان میں شکست دی ہے۔ ہماری قیادت اور لیڈرشب نے مقاومت اور استقامت کی جس کے نتیجے میں پوری دنیا میں لوگوں کو حوصلہ ملا، طاغوتی اور فرعونی نظام کو شکست ہوئی۔ اسرائیل کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اسے شکست ہوگی ، جو نیل اور فرات تک اپنی سرحدیں لے جانا چاہتا تھاآج اسرائیل کے اندر دیواریں کھڑی کر رہا ہے۔ عالمی استکبارکے مقابلے میںاس وقت رزسسٹنٹ کا جو بلاک وجود میں آیا ہے اس کی قیادت اور رہبری اہل البیت علیہم السلام کے پیروکار کر رہے ہیں ۔ دنیا کو اس یزیدیت سے نجات دلانے کے لئے اس مومنٹ کی قیادت اور رہبری مکتب اہل بیت علیہم السلام نے ہی کرنی ہے۔
حزب اللہ کی وجہ سے دنیا کا نقشہ بدلنے جا رہا ہے، کس کی وجہ سے حزب اللہ کی وجہ سے، جو ولایت فقیہ کے محور پر جمع ہیں، یہ پوری دنیا کے نقشے کو تبدیل کر رہی ہے، امریکہ کو جو غرور تھا اسے توڑ ڈالا، اسرائیل کے غرور کو توڑ ڈالا، یورپ کے غرور کو ٹوڑ ڈالا،عربوں کے غرور کو توڑ ڈالا، ان کے فتنوں کو ختم کرکے رکھ دیا، وہ بارہ لاکھ ہیں جب یہ کر سکتے ہیں جبکہ ہم پانچ کروڑ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here