*محرم الحرام 2019*
*دوسری مجلس (حصہ پنجم)*
*علامہ راجہ ناصر عباس جعفری*

*کربلا امام حسین کا آزادانہ انتخاب:*

واقعہ کربلا بہت اہمیت اور عظمت کا حامل ہے کیونکہ خود امام حسین علیہ السلام بہت عظیم ہیں۔ عام شخصیت نہیں ہیں۔ خدا نخواستہ کوئی شدت پسند نہیں ہیں۔ extrimist نہیں ہیں۔ بلاوجہ مصیبتوں کے ساتھ الجھنے والے نہیں ہیں بلکہ عقلِ کل ہیں۔ علم کل ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم امام کو سمجھیں۔ امام کی عظمت کو سمجھیں اور اس بات کا ادراک حاصل کریں کہ امام نے اتنی عظیم قربانی کیوں دی؟ اس کے اسباب و عوامل کیا تھے؟ کربلا کو خلق کرنے کا ھدف اور مقصد کیا تھا؟
امام حسین علیہ السلام کوئی لاچار، بے بس اور مجبور انسان نہیں ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ ظالموں نے امام کو گھیر لیا اور بے چارگی کے عالم میں قتل کر دیا۔ کربلا امام حسین علیہ السلام کا اپنا انتخاب تھا۔ امام نے اپنے ارادے سے ہجرت کا سفر اختیار کیا۔ مجبوری کے عالم میں مدینہ نہیں چھوڑا۔ جب امام عالی مقام مکہ سے نکلنے لگے تو عبداللہ بن عباس نے روکا اور کہا کہ عراق کی طرف نہ جائیں تو امام نے کہا:
” ان اللہ شاء ان یرانی قتیلا”
اللہ کی مشیت یہ ہے کہ میں شہید ہو جاوں۔ جب آپ نے شہید ہونا ہے تو پھر اپنی پردہ دار مخدرات عصمت کو کیوں لے کر جارہے ہیں؟ فرمایا:
” ان اللہ شاء ان یراھن سبایا”
اللہ کی مشیت اور ارادہ یہ ہے کہ یہ اسیر ہو جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here