*محرم الحرام 2019*

*دوسری مجلس (حصہ اول)*

*علامہ راجہ ناصر عباس جعفری*

*حزب اللہ کی طاقت:*

ولایت ایسی طاقت دیتی ہے کہ اگر کوئی خود کو نظام ولایت سے متصل کرے ناقابل شکست بن جاتا ہے۔ حزب اللہ کی مثال لیں کل حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر گھس کر حملہ کیا ہے اور کئی اسرائیلی صہیونیستوں کو واصلِ جہنم کیا ہے۔ وہ اسرائیل جس کے ایک بار کہنے سے کہ میں آرہا ہوں، عرب حکومتوں کی نیندیں اُڑ جاتی تھی، وہ اسرائیل جس نے چھ دنوں میں 13 عرب ملکوں کو شکست دی ان کے کئی سو جہاز تباہ کئے، ان کے علاقوں پر قبضہ کیا اور آج تک قبضہ باقی ہے۔ لیکن وہ علی والوں کے مقابلے میں جرات نہیں رکھتا کہ ان کے مقابلے میں میدان میں کھڑا رہے۔ علی والے خیبر شکن کے ماننے والے ہیں۔ خیبر شکن کے فرزندوں نے سر زمینِ لبنان پر شہزادی کے بیٹے حسن نصراللہ کے حکم پر اسرائیل کو جو ناقابلِ شکست بنا ہوا تھا گھس کر مارا اور شکست دی۔ اسرائیلی فوجی اصلحہ سمیت بھاگ رہے تھے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ ایک بہت بڑا واقعہ ہے جس سے ولایت سے مربوط ہونے کی طاقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسرائیل جو ایک ناقابلِ شکست تھا اور اس کا طلسم ٹوٹ گیا ہے لیکن ستم یہ ہے کہ اسے بیان نہیں کیا جارہا ہے۔ حقائق چھپائے جاتے ہیں یا پھر ان میں تحریف کیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here