اھداف:
۱۔قرآن اور محمدؐ و آل محمد ؑ کی تعلیمات کی روشنی میں امام مھدی ؑ کی عالمی انقلابی تحریک کے لئے افراد سازی کرنا اورانھیں اسلامی معاشرے کے قیام کے لئے آمادہ کرنا۔
۲۔ عصر حاضر میں حقیقی اسلام کے احیاء گر امام خمینیؒ اور رہبر معظم کے خط اور فکر کے مطابق معاشرے کے تمام طبقات کی اخلاقی، فکری، معنوی، علمی و تنظیمی تربیت کے لئے جامع پروگرام مرتب کرنا۔
۳۔ عصر حاضر کی ثقافتی یلغار کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جاذب اور موثر نظام تربیت کا اجراء ،جو افرادکو طاغوت کا مقابلہ کرنے کی سکت دے سکے اور انھیں ایک محب وطن اور اسلامی انقلابی فرد بنا سکے جوارض پاک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا محافظ ہو۔
۴۔پاکستان میں مذہب حقہ اہل بیت ؑ کی ترویج کیلئے ایک جامع تبلیغی و تربیتی نظام تشکیل دینا۔
۵۔ با مقصد عزاداری کے فروغ کیلئے جدوجہد کرنا اور مربوط افراد خصوصاً خطباء و ذاکرین کی تربیت کرنا تاکہ وہ عصر حاضر کی یزیدیت کے مقابلے میں حقیقی حسینیؑ جذبہ بیدار کر سکیںاورجس سے مسلمانوں کے درمیان وحدت اور برادری کی فضاء ہموار ہو سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here