پاکستان افغانستان میں امریکہ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا ۔اس وقت طالبان کی dependency پاکستان پر نہ ھونے کے برابر ھے ۔ افغان طالبان امریکہ کو اپنا دشمن سمجھتے ھیں  اور پاکستان کو غیر قابل اعتماد ۔انہیں امریکہ اور داعش سے افغانستان میں لڑنے کے لئے ایران کی زیادہ قابل اعتماد مدد حاصل ھے ۔اور وہ یہ کہتے ھیں کہ ایران کی فلسطینیوں، شام ، عراق، اور یمن کے مظلوموں کی غیرمتزلزل حمایت ھمارے لئے حیران کن بھی ھے اور امید افزا بھی ۔اس وقت وہ ایران پر بہت زیادہ اعتماد کرتے ھیں ۔افغان طالبان ایران کی طرح یہ چاھتے ھیں کہ امریکہ افغانستان سے نکل جائے، جب کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ ( اور پینٹاگون بھی) چاھتی ھے کہ امریکہ افغانستان میں ھی رھے ۔افغان طالبان ان تمام کوششوں، اقدامات  اور مذاکرات کو سپورٹ کرتے ھیں جن کا نتیجہ امریکی افواج کا افغانستان سے انخلاء ھو ۔بعید از قیاس نہیں کہ افغان طالبان اگر امریکہ ایران پر حملہ کرے تو افغان طالبان ایران کے ساتھ کھڑے ھوں اور افغانستان میں امریکیوں پر ان کے حملے بڑھ جائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here