عالمی تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے جنرل سیکریٹری نے ایران کے مقدس شہر قم کے مصلی قدس میں نماز جمعہ کے خطبہ سے پہلے اپنی تقریر میں اسلامی امت کے خلاف سامراجی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : حالیہ عشرہ میں ایک دینی مخالف تحریک عالمی سامراج خاص کر بوڑھے سامراج برطانیہ کی ایجنسی کی حمایت سے پھیلائی جا رہی ہے ،وہ برطانوی تشیع تحریک ہے ۔انہوں نے وضاحت کی : آج کل برطانوی شیعت نے انجمنوں و تنظیموں میں پیسے تقسیم کر کے ان کو اسلامی انقلاب سے الگ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں چاہتے ہیں کہ حسینی انجمنوں کو انقلاب اسلامی کے مقابلہ میں کھڑا کریں ، آج کل ذاکر و مداح بنا رہے ہیں تا کہ وہ اپنی تقاریر و واعظ کے ذریعہ انجمنوں و تنظیموں کی طرف سے منعقدہ امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام کی عزاداری کے تحت اسلام و اسلامی نظام کا مقابلہ کرے ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : ان کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو حکومت ، سپاہ ، انقلابی فوج ، حزب اللہ تحریک کے خلاف کرنا ہے ، باطل محاذ کی ایک اہم علامت یہ ہے کہ تنازعہ و اہل طابل کے ساتھ محاذ آرائی اور باطل محاذ کے ساتھ ہونا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here