امام حیسن ع کی شہادت اور ان کا مبارزہ کئی جہات کا حامل ھے۔ امام حسین علیہ السلام اپنی اس الہی نھضت کے ذریعے معاشرے میں عقیدتی، سیاسی، اجتماعی، اخلاقی، حقوقی ، معاشی اور تعلیمی و تربیتی بحرانوں( جو یزیدیت کے پیدا کردہ تھے) کا مقابلہ کرنے لئے ایک عظیم جدوجہد کی بنیاد رکھی، جو امت میں پائے جانے والے اس ھمہ گیر انحراف اور خطرناک فتنوں کے طوفان کا رخ موڑنے کے لئے تھی۔لہذا اگر ھم امام حسین علیہ السلام کی اس عظیم نھضت، اس کے خدوخال اور اس کے اھداف سے جس قدر آگاہ ھونگے اتنا ھی ایام محرم اور عزاداری سید الشھداء علیہ السلام سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں گے اور معاشرے اور امت کی عاشورائی تربیت کر سکیں گے۔ (علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، جمعرات 19 ستمبر 2019)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here