ھم ایسے دور میں رہ رہے ہیں جہاں ایک فقیہ جامع الشرائط اور مبسوط الید کی حکومت ہے اور وہ عالمی کفر و استکبار اور عالمی صیہونزم کے ساتھ مبارزے کی قیادت فرما رہے ہیں۔ ان کے احکام و فتاوی ایک باخبر شخصیت کے فتاوی ہیں جو صرف مرجع تقلید نہیں بلکہ ایک آگاہ رھبر بھی ہیں۔

ہم انقلاب کے بعد ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جو انزوا کا دور نہیں بلکہ ظلم کے خلاف میدان میں اتر کر مزاحمت کا دور ہے۔ لہذا ہمیں ھر حال میں حضرت آقا کا پیرو اور تابع رہنا ہے۔ اس حساس دور میں رھبر انقلاب حضرت آقا سے فاصلہ لینا یا زاویہ پیدا کرنا، یعنی عالمی استکبار اور ان کے اتحادیوں کی خواھشات کی بٹھی کا ایندھن بننا ہے۔

(علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،  جمعرات 19 ستمبر 2019)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here