*محرم الحرام 2019*
*پہلی مجلس، حصہ حصہ دوم*
*(علامہ راجہ ناصر عباس جعفری)*

*مقام امام حسین علیہ السلام:*
امام حسین علیہ السلام ایک عظیم ہستی ہے۔ یہ جو وصیت لکھ رہی ہے وہ ہستی ہے جس کے بارے میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:
"حسین منی و انا من حسین”. حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں اور جو بھی حسین سے محبت کرتا ہے وہ محبوبِ خدا ہو جاتا ہے۔ یہاں پر بدنی تعلق بیان نہیں کیا جارہا ہے بلکہ اللہ کے رسول فرما رہے ہیں میری حقیقت اور حسین کی حقیقت ایک ہے۔ عزاداران، امام حسین کی محبت میں امام بارگاہوں میں جمع ہوتے ہیں یہ خدا سے محبت کی دلیل ہے کیونکہ جو حسین سے محبت کرتا ہے وہ خدا سے محبت کرتا ہے۔
*عظمت کربلا:*
اسی طرح واقعہ کربلا بھی ایک عظیم واقعہ ہے۔ اسے عام نہیں سمجھنا چاہئے۔ تاریخِ بشریت میں اس سے عظیم واقعہ کوئی بھی نہیں ہے اس لئے کہ جس نے اس واقعے کو وجود بخشا ہے وہ خود خود عظیم ہیں۔ واقعہِ کربلا کی عظمت یہ ہے کہ ہر شبِ جمعہ تمام انبیا اور ملائکہ کربلا آتے ہیں اور اللہ سے اجازت مانگتے ہیں کہ ہمیں اجازت دو کہ ہم کربلا جائیں۔ جناب ِ سیدہ فرماتی ہیں کہ ملائکہ جوک درجوک کربلا آتے ہیں۔ کوئی آرہا ہوتا ہے تو کوئی جارہا ہوتا ہے۔ بعض روایت میں تو یہاں تک کہا گیا ہےکہ شبِ جمعہ خدا کربلا آتا ہے۔ ہم خدا کی جسمانیت کے قائل نہیں ہیں لہذا خدا کے آنے کا مطلب یہ ہے کہ خدا کی خاص رحمت آتی ہے۔ اسی طرح روایات میں آیا ہے کہ انبیاء اور ائمہ کربلا میں خدا سے معلاقات کرتے ہیں۔ جس نے معرفت کے ساتھ کربلا میں امام کی زیارت کی گویا اُس نے عرش پر اللہ کی زیارت کی۔
چھٹے امام سے سوال کرتے ہیں جو امام حسین ؑ کی زیارت کرتے ہیں اُس کا کیا مقام ہے؟ امام نے فرمایا ایسے جیسے عرش پر اللہ کی زیارت کی۔ زائر حسین ؑ اتنا بلند ہوتا ہے، اُس کا مقام اتنا بلند ہوتا ہے گویا عرش پر اللہ کی زیارت کی۔ کربلا بہت بڑی عظمتوں کی مالک ہے۔ یہ ایک عام واقعہ اور حادثہ نہیں ہے۔ جو کربلا کا شہید ہے وہ ہہت عظیم ہے۔
*استقبال محرم:*
محرم کا چاند نظر آتے ہی ائمہ علیہم السلام کا لباس بدل جاتا تھا۔ انہیں کوئی مسکراتے ہوئے نہیں دیکھتا تھا۔ عام دنوں میں بھی امام حسین ؑ کا ذکر آئے تو پورا دن بھی مسکراتے ہوئے نہیں دیکھتے تھے۔ کھبی بیٹھ کر ذکر کرتے تو گریہ اور ماتم کرتے اور ساتھ میں بیھٹے ہوئے سے کہتے کہ آو مل کر گریہ و زاری کے ذریعہ جنابِ زھرا کی مدد کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here